انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 3 پیسے کا اضافہ
کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 3 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 154.89 سے بڑھ کر 154.92 روپے کا ہوگیا ۔یاد رہے جمعہ کے روز انٹر بینک میں ڈالر 154.87 سے بڑھ کر 154.94 روپے پر ٹریڈ فروخت ہوا تھا۔یاد رہے گذشتہ دن اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کا اضافہ ہوا، صبح کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کی صورتحال بہتر ہوئی تاہم بعد ازاں ڈالر کی طلب کے باعث اس کی قدر بڑھ گئی۔جمعرات کو اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت مزید دس پیسے کم گئی تھی تاہم مارکیٹ کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 155.00 روپے سے بڑھ کر 155.10 روپے ہو گئی