جرمن پولیس نے چاقو کے وار کرنے والے ترک شہری کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا
جرمن پولیس نے گشتی قافلے پر چاقو کے وار کرنے والے ایک ترک شہری کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ جیلسینکیر چن شہر میں اس وقت ایک ترک شہری نے دو پولیس افسران پر چاقو کے وار کرنے کی کوشش کی جب وہ گشت پر تھے ۔ اس موقع پر پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے حملہ آور موقع پر ہلاک ہو گیا ۔ حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے واضح ہوا ہے کہ حملہ آور متعدد سنگین جرائم میں ملوث تھا ۔