ذوالفقار علی بھٹو کی قربانیوں کی بدولت آج پاکستانُ محفوظ ہے۔ کامران یوسف گھمن
پیرس ( صاحبزادہ عتیق سے ) ذوالفقار علی بھٹو نے اقوام عالم میں پاکستان کا سبز پرچم بلند کیا۔ اور پاکستان کے عوام کو اپنے حقوق سے آگاہی کا شعور دیا ، ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی یورپ کے سابق کوآرڈینیٹر کامران یوسف گھمن نے پیرس میں پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کی تقریب میں کیا۔
پیپلز پارٹی فرانس کے زیراہتمام ذوالفقار علی بھٹو کی 92 ویں سالگرہ کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب سابق کوارڈینیٹر یورپ و صدر پیپلز پارٹی تحصیل بورے والا کامران یوسف گھمن کی صدارت میں منعقد ہوئی۔
کامران یوسف گھمن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھٹو شہید کی قربانیوں کی بدولت آج پاکستان محفوظ ملک ہے ان کی معاشی، دفاعی اور خارجہ پالیسی کی مضبوط بنیادوں کی وجہ سےپاکستان کئ دہائیوں تک معاشی طور پر ایک مضبوط ریاست کے طور پر قائم تھا لیکن اب موجودہ نااہل اور سلیکٹڈ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں سے ملک تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے اور وہ وقت دور نہیں کہ مہنگائی کے ہاتھوں تنگ اور مایوس عوام اٹھ کھڑے ہوں گے اور ان جعلی مینڈیٹ والوں کو نکال باہر پھینکیں گے۔ سالگرہ تقریب میں پیپلز پارٹی فرانس کےبانی و سینئر ارکان کے علاوہ جیالوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ دیگر مقررین میں قاضی عامر لطیف ، اصغر صغیر، اشرف گوندل، صوفی سرفراز راناسعود،چودھری فیاض ارشد بھی شامل تھے۔ تقریب میں شہداء کیلئے دعا بھی کی گئی اور آخر میں بھٹو شہید کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹاگیا۔