کراچی، ڈکیتی کی واردات ،مزاحمت پر 1شخص جاں بحق
کراچی میں پیپلز چورنگی کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔پولیس کے مطابق پیپلز چورنگی کے قریب دو ملزمان گھر میں ڈکیتی کی نیت سے داخل ہوئے، ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوئوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں زین حسن آفندی نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔ملزمان گھر سے مقتول کے 2 موبائل اور دیگر قیمتی سامان لے کر فرار ہوگئے، پولیس کے مطابق مقتول کا ذاتی کاروبار تھا۔