کورونا وائرس دنیا بھر میں پھر بے قابو

مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں1875467ہو گئیں،مصدقہ کیسز8کروڑ68لاکھ33ہزار سے تجاوز کر گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبرپر ہے جہاں ہلاکتیں365620 ،کیسز2کروڑ15لاکھ78ہزار سے بڑھ گئے ۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبرپر ہے جہاںہلاکتیں150151ہو گئیں ،کیسز1کروڑ3لاکھ75ہزار تک پہنچ گئے ۔روس میں197000افراد لقمہ اجل بن گئے ،متاثرین کی تعداد32لاکھ84ہزار ہو گئی ۔برازیل میں اموات197777جبکہ کیسز78لاکھ12ہزارسے بڑھ گئے ۔فرانس میں ہلاکتیں66282ہو گئیں ،کیسز26لاکھ80ہزار سے تجاوز کر گئے ۔برطانیہ میںہلاکتیں76305ہو گئیں ،کیسز27لاکھ74ہزار سے بڑھ گئے ۔ترکی میںاموات21879ہو گئیں ،کیسز22لاکھ70ہزار 101ہو گئے ۔اٹلی میں ہلاکتیں76329ہو گئیں ،کیسزکی تعداد21لاکھ81ہزار تک پہنچ گئی۔دنیا میں کورونا کے 6 کروڑ 15 لاکھ 32 ہزار سے زائد مریض شفایاب ہو چکے اور 2 کروڑ 34 لاکھ 25 ہزار سے زائد فعال کیسز ہیں۔