اسرائیلی فوج نے دوبھائیوں کو گرفتار کر لیا
اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین میں یعبد کے مقام پر کارروائی کے دوران 2 حقیقی بھائیوں یزن اور اسلام کامل ابو شملہ کو گرفتار کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔یعبد بلدیہ کے چیئرمین امجد عطاطرہ نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے گذشتہ روز ابو شملہ اور اس کے بھائی یزن کو ان کے گھروں میں گھس کر حراست میں لیا اور اس کے بعد نہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔عطاطرہ نے بتایا کہ دونوں بھائیوں کی گرفتاری کے وقت قابض فوج نے گھروں میں گھس کر توڑپھوڑ اور لوٹ مار بھی کی۔ادھر جنین میں یہودی آباد کاروںکی طرف سے فلسطینی شہریوں کی جان و مال پرحملوں کا سلسلہ جاری ہے۔