عمران خان پہلے مافیا کی جیبیں بھرتے پھر نوٹس لیتے ہیں۔ مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان پہلے مافیا کی جیبیں بھرتے پھر نوٹس لیتے ہیں۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ہوگیا، عمران خان کہہ رہے معیشت درست سمت پر جا رہی ہے، معیشت آپ کی اور مافیا کی درست سمت میں جا رہی ہے، عمران خان پہلے مافیا کی جیبیں بھرتے پھر نوٹس لیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کی جیبیں خالی اور اپنی بھرنے کا سلسلہ جاری ہے، مالی سال کی ہر سہ ماہی میں عوام کو لوٹنے کی پلاننگ کی جاتی ہے، ڈھائی سال میں آٹا، چینی، گیس، بجلی، دوائی مہنگی ہوئی، عمران خان پہلے منظم چوری پھر انکوائری کا ڈھونگ کرتے ہیں ۔