سانحہ مچھ لواحقین سے اظہاریکجہتی کیلئے کراچی میں احتجاجی دھرنے

سانحہ مچھ کے لواحقین سے اظہاریکجہتی کے لئے کراچی میں احتجاجی دھرنے دیئے گئے ،مختلف سڑکیں بند رہیں ۔تفصیلات کے مطابق ۔ سانحہ مچھ کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کیلئے کراچی میں احتجاجی دھرنے جاری رہے،بدھ کوکراچی میں عباس ٹائون میں ابوالحسن اصفہانی روڈ پر دھرنا جاری رہا ۔نارتھ کراچی کی پاورہائوس چورنگی پربھی مظاہرین دھر نا دے کر بیٹھے رہے ،مجلس وحدت المسلین کی کال پر نمائش چورنگی پر بھی مظاہرین نے روڈ بند کردیا اور ایم اے جناح آنے والی سڑک ٹریفک کی آمد و رفت کیلئے بند کردی گئی ۔شا ہراہ فیصل پر ناتھا خان سے کارساز آنیوالا ٹریک ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ۔منورچورنگی سے جوہرچورنگی تک روڈبلاک کردی گئی ۔سفاری پارک سے نیپا تک یونیورسٹی روڈ بھی بندکردی گئی۔ملیرسٹی،شاہ فیصل،گلشن اقبال میں بھی مظاہرے جاری ہیں۔شہر کے مختلف علاقوں میں دھرنے کے باعث ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک اہلکار موجود رہے ۔