برطانیہ میں پاکستانی ڈاکٹر عبدالفواد کورونا وائرس سے جان کی بازی ہار گئے۔

برطانیہ میں ایک اور برٹش پاکستانی ڈاکٹر نے کورونا سے لڑتے ہوئے جان قربان کردی۔ برطانیہ میں پاکستانی ڈاکٹر عبدالفواد کورونا وائرس سے جان کی بازی ہار گئے۔ دوسری جانب لندن میں پاکستان ہائی کمیشن اور قونصلییٹس میں شخصی طور پر قونصلر سروسز غیر معینہ مدت کے لیے معطل کردی ہے۔ علاوہ ازیں برطانیہ میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 61 ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 800 سےزائد افراد زندگی ہار گئے جس کے بعد برطانیہ میں کیسز کی کل تعداد 27 لاکھ سے زائد اور اموات 76 ہزار سے تجاوز کرگئی ہیں۔