شہباز شریف نے میٹرو بس کا غیر قانونی ٹھیکہ دیا، ڈاکٹر شہباز گل

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے میٹرو بس کا غیر قانونی ٹھیکہ دیا، اس ٹھیکے کی بات کرنے پر میرے خلاف شہباز شریف کی من پسند کمپنی نے کیس دائر کردیا۔ بدھ کے روز جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میٹرو بس منصوبہ میں شہباز شریف نے انتہا کی کرپشن کی،انہوں نے جب ٹھیکہ دیا تو ایک کمپنی نے ٹینڈر بھرا جبکہ ہماری حکومت نے میٹرو بس کے ٹینڈ رانتہائی کم قیمت میں دئیے ،وہی ٹینڈر شہباز شریف نے 100 فیصد مہنگا دیا۔ڈاکٹر شہبازگل نے کہا کہ میں نے کمپنی کے خلاف نجی ٹی وی شو میں حقائق بیان کئے تو کمپنی نے کیس دائر کردیا۔ انہوں نے کہا کہ اب تحریک انصاف کی حکومت میں تین کمپنیاں بولی میں شامل ہوئیں۔ ایک سوال پرڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ میں امریکہ میں پڑھانا چھوڑ کر واپس اپنے ملک آ چکا ہوں، اب میں وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ ہوں، ایک کیس کریں یا دس پرواہ نہیں ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے حکم پر عوامی پیسے کو بچایا جا رہا ہے۔