عالمی ٹینس سٹار کے لئے آسٹریلیا کے دروازے بند

عالمی ٹینس پلیئر نوواک جوکووچ کے لئے آسٹریلیا کے دروازے بند ہوگئے۔زرائع کے مطابق بغیر کورونا ویکسین کے خصوصی استثنا پر آسٹریلیا جانے کی کوشش کرنے والے عالمی ٹینس پلیئر نوواک جوکووچ کا ویزا منسوخ کردیا گیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی حکام نے نوواک جوکووچ کا ویزہ منسوخ کرنے کے بعد انہیں ملک بدر کرنے کےلیے ایئرپورٹ سے ہوٹل منتقل کردیا ہے۔ آسٹریلوی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ قانون، قانون ہے اور وہ سب کے لیے ایک ہی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلوی سرحدی قوانین کے باعث ان کے ملک میں کورونا سے اموات کی شرح دنیا میں سب سےکم ہے۔