کوئٹہ میں گیس لیکج دھماکہ،بچوں اور خواتین سمیت 6افراد زخمی
صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں گیس لیکج کے باعث دھماکے، جس کے باعث 2 بچوں اور2 خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں سریاب روڈ پر رہائشی علاقے میں گھر میں گیس لیکج سے دھماکا ہوا۔ دھماکے کے نتیجے میں جھلس کر زخمی ہونے والی خواتین اور بچوں کو فوری طور پر بولان میڈیکل کمپلکس اسپتال کے برن وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے۔