پاکستان کے ماہانہ تجارتی اعدادوشمارجاری
ادارہ شماریات پاکستان نے ماہانہ تجارتی اعدادوشمارجاری کردئیے۔ تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جولائی سے دسمبردرآمدات کاحجم 40 ارب 58 کروڑڈالرزرہا،6 ماہ کےدوران درآمدات میں 65.94 فیصد اضافہ ہوا۔ ادارہ شماریات کے مطابق پہلی ششماہی میں برآمدات15 ارب 10کروڑ20 لاکھ ڈالرزرہیں ، گزشتہ سال کےمقابلے میں برآمدات میں24.71 فیصداضافہ ہوا۔ دسمبر2021 میں تجارتی خسارہ 4ارب 85 کروڑ70 لاکھ ڈالرزرہا ، جبکہ دسمبر2021 میں برآمدات کاحجم 2 ارب 74کروڑڈالرز رہا۔ ادارہ شماریات کے مطابق دسمبر2021 میں درآمدات 7 ارب 59 کروڑ 70 ڈالرز رہیں ، دسمبر2020 کی نسبت دسمبر2021 میں تجارتی خسارے میں 85.38 فیصداضافہ ہوا ۔ دسمبر2020 کی نسبت دسمبر2021 میں درآمدات میں 52.27 فیصداضافہ ہوا ہے ۔