قصور میں خستہ حال مکان کی اچانک چھت گرنے سےبہن بھائی جاں بحق

صوبہ پبجاب کے ضلع قصور کی بستی قادآباد میں اچانک خستہ حال مکان کی چھت گرنے کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے ۔ جس کے نتیجے میں دو بہن بھائی جاں بحق ہوگئے جبکہ والدین سمیت 6 افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 موقع پر پہنچ گئی ۔ جاں بحق ہونے والوں میں 6 ماہ کا عبداللہ اور 2 سالہ ملائکہ شامل ہیں ۔محنت کش ذوالفقار علی ، اہلیہ فضلیت بی بی و دیگر گھر کے افراد شدید زخمی ہیں ، جنہیں ریسکیو 1122 نے اسپتال منتقل کر دیا ہے ۔ ریسکیو 1122 کے مطابق 3 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے ۔