مریم نوازکی خواجہ سعد رفیق کی رہائش گاہ آمد, صاحبزادی کی شادی پر مبارک دی

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف گزشتہ روز پارٹی کے سینئر پارٹی رہنما خواجہ سعد رفیق کی رہائش گاہ آمد، خواجہ سعد رفیق کے اہل خانہ سے ملاقات، خاندان کو صاحبزادی کی شادی پر مبارک دی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف گزشتہ روز خواجہ سعد رفیق کے گھر آئیں ۔اس موقع پر ان کے بھائی سلمان رفیق بھی موجود تھے ۔مریم نواز شریف نے خواجہ سعد رفیق کے اہل خانہ کو صاحبزادی کی شادی پر مبارک دی اور نئے جوڑے کے لئے دعاں اور نیک تمناں کا اظہار کیا۔مریم نواز شریف نے میاں نواز شریف کی طرف سے بھی دعاں اور نیک تمناں کا پیغام پہنچایا ۔خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق نے آمد پر مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا.