قوم کو وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر غیر متزلزل یقین اور مکمل اعتماد ہے۔عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت اور صوبائی وزیر پبلک پراسیکیوشن چوہدری ظہیرالدین کی ملاقات صوبائی وزراء نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو اپنے محکموں کی کارکردگی سے آگاہ کیا صوبائی وزراء نے محکموں میں اصلاحات کے جاری پروگرامز پر ہونے والی پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی ہمارا ایجنڈا صرف عوام کی خدمت ہے۔عثمان بزدار محکموں میں اصلاحات کرکے عوام کیلئے آسانیاں پیدا کی ہیں۔ پنجاب کے بے مثال ترقیاتی پروگرام کے تحت ہر ضلع میں ترقی کے ثمرات پہنچ رہے ہیں۔ ترقیاتی فنڈز کی غیر منصفانہ تقسیم کے سابقہ کلچر کو ختم کیا ہے۔ سابق دور میں ترقیاتی فنڈز کو ذاتی پسند و ناپسند کے تحت خرچ کیا گیا۔ نئے پاکستان میں پائی پائی امانت سمجھ کر دیانت کے ساتھ عوام پر خر چ کررہے ہیں۔ مخالفین ترقی کا سفر روکنا چاہتے ہیں۔ تنقید برائے تنقید کرنے والے عناصر ہر موقع پر ناکام رہے ہیں۔ اپوزیشن کے پاؤں اکھڑ چکے ہیں۔ ہماری سمت درست اور نیت نیک ہے۔ عوام کے مسائل کے حل کے لئے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں۔ قوم کو وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر غیر متزلزل یقین اور مکمل اعتماد ہے۔عثمان بزدار