راوی اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی ، سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ،والٹن اور نالہ لئی ایکسپریس وے جیسے جدید رئیل اسٹیٹ منصوبوں کی جلد تکمیل کے لیے تیز رفتاری سے کام کیا جانا چاہیے
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ راوی اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی ، سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ،والٹن اور نالہ لئی ایکسپریس وے جیسے جدید رئیل اسٹیٹ منصوبوں کے ذریعے شہروں کی ترقی حکومت کے اہم اقدامات ہیں اور ان کی جلد تکمیل کے لیے تیز رفتاری سے کام کیا جانا چاہیے اسلام آباد میں منصوبوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یہ ہماری تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ ان جدید منصوبوں کے ذریعے غیر استعمال شدہ سرکاری اراضی کو قیمتی اثاثے میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔ یہ منصوبے نہ صرف روزگار کے مواقع پیدا کریں گے بلکہ بڑھتی شہری آبادی کی ضروریات کو بھی پورا کریں گے۔