این ڈی ایم اے کی جانب سے زلزلہ متاثرین گلگت بلتستان کے لئے امدادی سامان کی فراہمی
چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز کا وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید خان سے ٹیلی فونک رابطہ. رابطے کے دوران زلزلے سے ہونے والے جزوی نقصانات اور امداد کی ضرورت پر بات چیت کی گئی. ترجمان این ڈی ایم اے کےمطابق وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر این ڈی ایم اے متاثرین کے لئےایک ہزار خیمے، ایک ہزار ترپال، اور پانچ ہزار کمبل کی کھیپ فوری طور پر روانہ کر رہا ہے.