کوئی عالمی ادارہ اسحاق ڈار کو قابل بھروسہ نہیں سمجھ رہا اور ہماری مدد کرنے کو تیار نہیں۔مسرت جمشید

حکومتِ پنجاب کی ترجمان مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ پاکستان دیوالیہ ہونے کی نہج پر ہے، کوئی عالمی ادارہ اسحاق ڈار کو قابل بھروسہ نہیں سمجھ رہا اور ہماری مدد کرنے کو تیار نہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ اس وقت پاکستان بقا کے مسئلے سے دوچارہے اور الیکشن ہی اس مسئلے کا حل ہیں، پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 5.6ارب ڈالر سے کم رہ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر دفاع نہایت بے شرمی سے میڈیا پر آ کر کہہ رہے ہیں کہ ملک اندھیروں میں ڈوب جائے گا، اس سیالکوٹی رنگ باز نے پہلے دھاندلی سے الیکشن جیتا اور اب اس کا دماغی توازن بھی بگڑ گیا اور الٹ پلٹ بیانات دے رہا ہے۔
پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 5.6 ارب ڈالر سے کم رہ گئے ہیں. وزیر دفاع نہایت بےشرمی سے میڈیا پر آ کے کہہ رہا ہے کہ ملک اندھیروں میں ڈوب جائے گا. اس سیالکوٹی رنگ باز نے پہلے دھاندلی سے الیکشن جیتا اور اب اس کا دماغی توازن بھی بگڑ گیا ہے اور الٹ پلٹ بیانات دے رہا ہے.
— Musarrat Cheema (@MusarratCheema) January 6, 2023