چوروں نے این آر او 2 لے کر ملک تباہ کردیا۔فرخ حبیب

مرکزی سیکرٹری اطلاعات تحریک انصافف فرخ حبیب نے کہا ہے کہ اچھا خاصہ ترقی کرتا ملک تھا اور عمران خان کو ہٹا کر یہ ڈاکو پاکستان پر مسلط کردئیے گئے، جمعہ کو اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہا ہے کہ عمران خان وزیراعظم تھے تو 16ارب ڈالرز پرغیر ملکی کرنسی ذخائر تھے اور 6.5فیصد سے ترقی ہو رہی تھی،خواجہ آصف کہہ رہا ہے بجلی بنانے کیلئے ایندھن کے پیسے نہیں ہیں،انکو لانے والو کچھ توملک کا خیال کرو،چوروں نے این آر او 2 لے لیا ملک تباہ کردیا۔