کراچی ٹیسٹ: آخری سیشن میں پاکستانی بیٹنگ لائن کا امتحان

نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے آخری روز پاکستان کی جانب سے 319 رنز کے ہدف کا تعاقب جاری ہے۔ اب سے تھوڑی دیر قبل تک پاکستان نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 208 رنز بنا رکھے تھے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے دی گئی 319 رنز کے چیلینجنگ ہدف کے تعاقب میں پاکستان کو شروع ہی سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ چوتھے دن کھیل کے آخری سیشن میں صفر رنز پر پاکستان کی دو وکٹیں گر گئی تھی۔