مجلسِ وحدت المسلمین کا چیئرمین عمران خان اور تحریک انصاف کے سیاسی پروگرام کی بھرپور حمایت جاری رکھنے کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینے کا معاملہ ,رکنِ صوبائی اسمبلی زہرہ نقوی کا بھی چودھری پرویز الہٰی کو اعتماد کا ووٹ دینے کا اعلان ,مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس کی قیادت میں وفد کی چیئرمین تحریک انصاف سے خصوصی ملاقات, سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا بھی ملاقات میں موجود ,ملکی سیاسی صورتحال، دونوں جماعتوں کے مابین اشتراک اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال .رکنِ صوبائی اسمبلی زہرہ نقوی کے تحفظات پر بھی بات چیت ,ملاقات میں مجلس وحدت المسلمین کے تمام تحفظات دور کردیے گئے .مجلسِ وحدت المسلمین کا چیئرمین عمران خان کے ایجنڈے اور تحریک انصاف کے سیاسی پروگرام کی بھرپور حمایت جاری رکھنے کا اعلان, رکن صوبائی اسمبلی زہرہ نقوی بھی چودھری پرویز الہٰی کو اعتماد کا ووٹ دیں گی , چیئرمین عمران خان کی جانب سے مجلس وحدت المسلمین کے قائدین کا شکریہ ادا کیا گیا .