اسپیکر فہمیدہ مرزا کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری، آج حکومت دوہری شہریت اور توہین عدالت کے بل ایوان میں پیش کرے گی۔
رواں سال یہ قومی اسمبلی کا چوالیس واں اجلاس ہے جس میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے اقدامات کی توثیق کے لیے صدارتی آرڈی نینس بھی پیش کیا جائے گا جبکہ حکومت ارکان پارلیمنٹ کی دوہری شہریت اورتوہین عدالت کے ترمیمی بل بھی ایوان میں پیش کرے گی۔ حکومت کو آئینی ترامیم کے لیے دو تہائی اکثریت یعنی دو سو اٹھائیس ووٹ درکار ہیں جبکہ مسلم لیگ نون دوہری شہریت بل کی مخالفت کررہی ہے۔ ذرائع کے مطابق جے یو آئی فے حکومت کا ساتھ دے گی