وزیراعظم نے بیوروکریسی میں وسیع پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کرتے ہوئے آٹھ وفاقی سیکرٹریوں کے تقرری اور تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے۔
وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے اعلٰی بیورو کریسی میں اپنی ٹیم لانے کے لیے تقریاں اور تبادلے کر دیئے۔وفاقی حکومت کی جاب سے جاری نوٹیفکشن کے مطابق ایوب قاضی کو وزیراعظم کا پرنسپل سیکرٹری جبکہ کامران قریشی کو سیکرٹری امور کشمیر اور گلگت بلتستان لگا دیا گیا ہے۔چوہدری رشید سیکرٹری اطلاعات جبکہ تیمور عظمت سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ہونگے، ادھرجاوید اقبال کو سیکرٹری اقتصادی امور اور ڈاکٹر وقار مسعود کو سیکرٹری پیٹرولیم لگایا گیا ہے اسی طرح امتیاز عنایت الہی کو سیکرٹری نیشنل ریگولیشن سروسز اور اسرار رؤف کو سیکرٹری کیپٹل ایڈمیسٹریشن ڈویژن بنادیا گیا ہے۔