نیٹو سپلائی بحالی کے بعد شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں امریکی جاسوس طیاروں کے دو میزائل حملوں میں اکیس افراد ہلاک ہوگئے۔
امریکی جاسوس طیاروں نے شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں دتہ خیل کے مقام پر ایک مکان کو نشانہ بنایا،رپورٹ کے مطابق امریکی ڈرونز نے گھر پر دو میزائل داغے جس سےوہ مکمل طور پر منہدم ہو گیا جس کے نیتجے میں اکیس افراد ہلاک ہوگئے۔حملےکےبعد سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔امریکی ڈرونز کے حملے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جاسوس طیاروں کے میزائل حملے کے بعد کافی دیر تک فضا میں چکر لگاتے رہے۔