تربت کے راستے غیر قانونی طور پر ایران جانے والے افراد پر نا معلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔ اٹھارہ افراد موقع پرجاں بحق ہو گئے
کراچی سے براستہ تربت غیر قانونی طور پر ایران جانے والے افراد دشت کے علاقے کھڈان میں ایک ہوٹل پربیٹھے تھے کہ دو موٹرسائیکلوں پرچار مسلح افراد وہاں پہنچے اوراندھا دھند فائرنگ کر دی۔ فائرنگ سے اٹھارہ افراد موقع پر جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔ حادثے کے فوری بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے اور ریسکیو حکام جائے وقوعہ پر پہنچے اور زخمی افراد کو فوری طبی امداد کے لیے تربت ہسپتال منتقل کردیا۔ تربت کے اسسٹنٹ کمشنرعبدالرزاق کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے بیشتر افراد کا تعلق سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخوا سے ہے۔ واقعہ کے بعد لیویز حکام نے علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔