ویمن ورلڈ کپ، آسٹریلیا کی گرین شرٹس کو شکست فاش
ورلڈ کپ میچ میں آسٹریلیا کی جانب سے دیا گیا دو سو اکانوے رنز کا ہدف دیکھ کر ہی ویمن ان گرین کی ٹانگیں کانپنے لگیں،، پوری ٹیم پچاس اوورز میں صرف ایک سو اکتیس رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی ،، قومی ویمن ٹیم کی آٹھ کھلاریوں کو تو ڈبل فیگر میں داخل ہونے کا موقع بھی نہ ملا،، گرین شرٹس کی جانب سے کپتان ثنا میر پینتالیس رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہیں ،، وہی تین وکٹیں اڑا کر ٹاپ بولر بھی رہیں،، آسٹریلیا کی جانب سے ایشلی گارڈنر اور کرسٹن بیمز نے تین تین جبکہ سارہ علی نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی. اس سے قبل آسٹریلین خواتین نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پردو سو اکانوے رنز کا پہاڑ جیسا ہدف کھڑا کیا،، آسٹریلیا کی طرف سے تین کھلاڑیوں نے نصف سنچریاں سکور کیں جبکہ پاکستان کی صرف تین کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل ہو سکیں