امریکہ میں ہونے والے ایک حالیہ سروے سے پتا چلا ہے کہ امریکی عوام کی اکثریت چھ مسلم ممالک پر ویزہ پابندی کے حق میں ہے

ڈونلڈ ٹرمپ نے چھ مسلم ممالک کے باشندوں ہر ویزہ پابندی کا بل پیش کیا تھا ،، جسے مکمل طور پر تو قبول نہیں کیا گیا ،، تاہم اب ایک حالیہ سروے سے پتہ چلا ہے کہ امریکی عوام کی اکثریت اس پابندی کے حق میں ہے ،، ان ممالک میں ایران، لیبیا، شام، صومالیہ،،سوڈان اور یمن کے شہری شامل ہیں ،، جس پر پابندی لگائی گئی ہے، سروے مین بتایا گیا کہ ہر دس میں سے چھ امریکی ووٹرز ان ملکوں کے شہریوں کی اپنے ملک میں آمد پر پابندی کے حق میں ہیں، جس سے ڈونلڈ ٹرمپ کے اس سازشی اور نسل پرست بل کی کامیابی کا امکان ہے،، سروے میں صرف 39 فی صد لوگوں کا کہنا تھا کہ وہ پابندی کی حمایت نہیں کرتے ہیں