وزیراعظم نواز شریف تاجکستان میں چار ملکی کاسا کانفرنس میں شرکت کر رہے ہیں ،افغانستان، کرغیزستان اور تاجکستان کے صدور بھی شریک
تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں چار ملکی کاسا کانفرنس، وزیر اعظم نوازشریف کے علاوہ افغانستان، کرغیزستان اور تاجکستان کے صدور کی شرکت ،،اجلاس میں منصوبے میں پیش رفت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا،،، اجلاس سے پہلے وزیراعظم نواز شریف اور افغان صدر اشرف غنی کے درمیان ملاقات بھی ہوئی جس میں افغانستان میں امن اور خطے میں استحکام کے لیے پاکستان کے اقدامات پر بات چیت کی گئی،، اس سے پہلے وزیراعظم نواز شریف اور تاجکستان کے صدر کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی، وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ جموں کشمیر سمیت تمام تنازعات کا پر امن حل چاہتے ہیں، بدقسمتی سے ہماری مثبت کوششوں کا بھارت نے جواب نہیں دیا۔ اس سے پہلے پاکستان اور تاجکستان کے درمیان تجارتی شعبے اور زرعی یونیورسٹیوں کے درمیان تعاون کی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔