کاسا تھاؤزنڈ تاجکستان اورکرغزستان سے پاکستان اورافغانستان کو بجلی کی ترسیل کا منصوبہ ہے

توانائی کے شعبے میں اپنی نوعیت کے انفرادی منصوبے کاسا تھاؤزنڈ کا آغاز گذشتہ برس ہوا۔عالمی بینک نے مارچ 2014میں منصوبے کیلئے 52کروڑ 65لاکھ ڈالرکی گرانٹ اورکریڈٹ فنانسنگ کی منظوری دی تھی،،منصوبے کے تحت تاجکستان اورکرغزستان سے پاکستان اورافغانستان کو بجلی فراہم کی جانی ہے، کاسا ایک ہزارمنصوبہ دوہزاراٹھارہ میں مکمل ہوگا۔ جو پاکستان کو سستی اورماحول دوست بجلی کی فراہمی کا سبب بنے گا، کاسا ایک ہزار سے توانائی کی قلت پرقابو پانے میں مدد ملے گی۔ منصوبے سے علاقائی روابط کے فروغ اور تجارتی سرگرمیاں بڑھیں گی۔ منصوبے سے روزگارکے مواقع پیدا ہونگے اورخطے میں خوشحالی آئےگی۔ منصوبہ توانائی اورتجارتی راہداریوں سے علاقائی ممالک میں تعاون بڑھانے کے حکومت پاکستان کے وژن کا عکاس ہے۔