خورشید احمد شاہ نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعظم حکومت کیخلاف ہونے والی سازش کے بارے میں بتائیں
قائد حزب اختلاف خورشید احمد شاہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی جمہوریت بچانے کے لئے ہر سازش کیخلاف کھڑی ہے ،تاہم پہلے یہ تو پتہ چلے کہ سازش کیا ہے ،،انھوں نے مریم نوز پر الزام لگایا کہ وہ پانامہ کیس کے حوالے سے جھوٹ بول رہی ہیں ،پہلے کہا ان کا پراپرٹی سے کوئی تعلق نہیں، ،بعد میں کہاوہ ٹرسٹی ہیں اور وقت آنے پر ثبوت دیں گی ، ان باتوں سے جھوٹ عیاں ہوتا ہے ،،خورشید شاہ نے کہا کہ عدالتیں حکومت کیخلاف ایسی سازش کرسکتیں ہیں اور نہ ہی بھارت ،کیونکہ بھارت تو نوازشریف کا دوست ہے،لگتا ہے نوازشریف نے اسٹیبلشمنٹ کی جانب اشارہ کیا ہے ،،انھوں نے کہا کہ پیپلرپارٹی کو حکومت نہیں جمہوریت چاہیے،، ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی طرف سے جان بوجھ کرماحول کو کشیدہ بنایا جارہا ہے،اگر حالات اتنے خراب ہیں تو وزیراعظم کو ملک میں ہونا چاہیے تھا لیکن وہ مسلسل بیرونی دوروں پر ہیں،،انھوں نے کہا کہ وزیراعظم کے استعفے سے جمہوریت کو کچھ نہیں ہوگا،،