چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے آج بنی گالہ میں پارٹی کا مشاورتی اجلاس طلب کر لیا
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے آج بنی گالہ میں پارٹی کا مشاورتی اجلاس طلب کرلیا،، اجلاس آج سہ پہر چار بجے ہو گا، ذرائع کے مطابق ملک کی سیاسی صورتحال اور آئنده کی حکمت عملی پر غور ہو گا،، اجلاس میں پانامہ کیس اور جے آئی ٹی کی سماعت پر بھی تبادلہ خیال ہو گا،، ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ جے آئی ٹی میں شریف فیملی کی پیشی اور بیانات پر تبادلہ خیال ہوگا، سپریم کورٹ اور الیکشن کمشن میں پارٹی کے خلاف زیر سماعت مقدمات کا جائزہ بھی لیا جائے گا،، اورحکومت کو ٹف ٹائم دینے کے حوالے سے بھی غور ہو گا۔