عمران خان چور مچائے شور کی مثال ہیں، وہ چترال میں دوسروں کے منصوبوں پر نئی تختیاں لگا کر کس کو بے وقوف بنا رہے ہیں:وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب
اپنے ایک بیان میں وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پرانے منصوبے پر عمران خان کے نام کی تختی کی قیمت خیبرپختونخوا کے عوام کو پچاس لاکھ روپے یومیہ پڑ رہی ہے ، اگر آج نے منصوبے لگے ہوتے تو سب انہیں مبارکباد دیتے،،، انہوں نے اپنی حکومت کی کرپشن چھپانے کیلئے احتساب کمیشن کو تالہ لگا دیا، نئے منصوبے کیسے لگاتے ہیں آکر وزیراعلیٰ پنجاب سے تربیت لیں، انکا کہنا تھا کہ آج پھر انسداد دہشت گردی کی عدالت میں عمران نیازی کے نام کو پکارا گیا اورآج پھر الیکشن کمیشن میں ایک مفرور کے وکیل نے استثنیٰ مانگا، الیکشن کمیشن گزشتہ ڈھائی سال سے جواب کا منتظر ہے، عمران خان چور مچائے شور کی زندہ مثال ہیں، انہوں نے خیبرپختونخوا کے عوام کو دھوکا دیا اور ان سے جھوٹ بولا۔