سری لنکا نے تیسرے ون ڈے میچ میں زمبابوے کوآٹھ وکٹ سے شکست دے دی
سری لنکا نے تیسرے ون ڈے میں ٹاس جیت کرزمبابوے کو بیٹنگ کی دعوت دی۔زمبابوے کے اوپنربیٹسمین مساکدزا نے سنچری سکورکرتے ہوئے ایک سو گیارہ رنز کی اننگزکھیلی جبکہ موساکندا48، سین ولیمز43، سکندررضا25اورپیٹرمور نے24رنز بنائے۔ زمبابوے نے مقررہ پچاس اوورزمیں8وکٹ کے نقصان پر310رنز بنائے۔ سری لنکا کی جانب سے گونا رتنے اورڈی سلوا نے2،2جبکہ ملینگا،پردیپ اورسنڈاکن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی. سری لنکا کی اوپننگ جوڑی نے شاندار کھیل کامظاہرہ کرتے ہوئے سنچریاں سکور کیں۔ڈکویلا نے102اوردانشوکا گوناتھیلا نے116رنز بنائے۔سری لنکا نے 311رنز کا ہدف باآسانی دو وکٹ کے نقصان پرحاصل کرلیا۔سری لنکا کوپانچ میچوں کی سیریزمیں دو ایک کی برتری حاصل ہے