تھائی لینڈ میں غار میں پھنسے بچوں کو بچانے کیلئے سرتوڑ کوششیں جاری
تھائی لینڈ کے تنگ غار میں پھنسے 12 نوعمر فٹ بال کھلاڑیوں اور ان کے 25 سالہ کوچ کو باہر نکالنے کی سرتوڑ کوشش کی جارہی ہیں،،،عالمی میڈیا کے مطابق بچوں کی عمریں 11 سے 15 سال کے درمیان ہیں اور وہ اپنے کوچ کے ساتھ غار میں پہنچے تھے،،،ایک ہفتے سے زائد وقت کی تلاش کے بعد جب وہاں چند غوطہ خور پہنچے تو انہوں نے بچوں کو بھوک کی حالت میں دیکھا، اس کے بعد انہیں غذا اور دوائیں پہنچانے کا کام شروع ہوا۔۔غار میں پھنسے افراد کی بحفاظت واپسی کے لیے تھائی لینڈ کی بحریہ، امریکا و برطانیہ کے ماہر غوطہ خوروں، غاروں میں ریسکیو کا تجربہ رکھنے والے ماہرین اور دیگر افراد نے بچوں کو بچانے کے لیے کئی آپشنز پر غور شروع کردیا ہے،محکمہ موسمیات نے اس ہفتے علاقے میں شدید بارشوں کی پیش گوئی کردی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ریسکیو ماہرین کی تشویش وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتی جارہی ہے۔