جنوبی افریقہ میں شیروں نے گینڈے کے تین شکاریوں کو مارنے کے بعد کھا لیا

Jul 06, 2018 | 10:41

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق جنوبی افریقن حکام کا کہنا ہے کہ ایک گیم ریزروو میں شیروں نے گینڈے کے تین مشتبہ شکاریوں کو جان سے مارنے کے بعد کھا لیا ہے،جنگلات کے تحفظ پر مامور اہلکاروں تین افراد کی باقیات سیبویا ریزرو میں شیروں کے علاقے کے پاس سے ملی ہیں،اسی مقام سے ایک ہائی پاوررائفل اور ایک کلہاڑی بھی ملی ہے،سیبویا ریزروو کے مالک کا کہنا ہے کہ مشتبہ شکاری اتوار کی رات یا پیر کی صبح اس احاطے میں داخل ہوئے،یہ شکاری بہت سے شیروں میں پھنس گئے، شیر بہت زیادہ تھے اس لیے انہیں زیادہ وقت نہیں ملا

مزیدخبریں