ملک کے بیشتر حصوں میں مون سون بارش تھمنے کے بعد تیز دھوپ نکل آئی۔
ملک میں بحیرہ عرب سے آنیوالےمون سون سلسلےکی بارشیں تھم گئیں،جس کےبعد تیزدھوپ نےدوبارہ سراٹھالیا،بیشتر حصوں میں درجہ حرارت بڑھ گیا،محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ چوبیس گھنٹےکےدوران ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا،تاہم مالاکنڈ،ہزارہ،ڈی جی خان، بہاولپور اورگلگت بلتستان میں بارش کاامکان ہے۔۔
گزشتہ روزمالاکنڈ، ہزارہ اور جنوبی پنجاب میں کہیں کہیں جبکہ اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، کوئٹہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز بارش ہوئی، اورملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ سب سے زیادہ بارش بہاولپور، کاکول،بارکھان،گلگت،اور راولاکوٹ میں ریکارڈ کی گئی۔