تھائی لینڈ میں چینی سیاحوں کی کشتی ڈوب گئی ،49افراد لاپتہ ،ہلاکت کا خدشہ
تھائی لینڈ کے ساحلی و سیاحتی علاقے پھوکٹ کے قریبی سمندری علاقے میں چینی سیاحوں سے بھری ایک سیاحتی کشتی ڈوب گئی ،کشتی پر سوار 49 میں سے نصف کے قریب چینی باشندے لاپتہ ہیں اورتمام افرادکی ہلاکت کا خدشہ ظاہرکیاجارہا ہے، لاپتہ افراد کی تلاش کا کام شروع کر دیا گیا ۔یہ کشتی ایک سمندری جزیرے کو راچا سے واپس لوٹ رہی تھی کہ سمندری طوفان کی پانچ میٹر بلند لہروں کی لپیٹ میں آ کر غرق ہو گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تھائی حکام نے بتایاکہ ساحلی و سیاحتی علاقے پھوکٹ کے قریبی سمندری علاقے میں چینی سیاحوں سے بھری ایک سیاحتی کشتی ڈوب گئی ۔ کشتی پر سوار 49 میں سے نصف کے قریب چینی باشندے لاپتہ ہیں۔ خدشہ ہے کہ یہ کشتی سمندر میں طوفانی کیفیت کے سبب غرق ہوئی۔ پھوکٹ کے گورنر نے کہا کہ لاپتہ افراد کی تلاش کا کام شروع کر دیا گیا ۔ بعض دیگر ذرائع کے مطابق کشتی پر سوار تمام49 چینی سیاح لاپتہ ہیں۔ یہ کشتی ایک سمندری جزیرے کو راچا سے واپس لوٹ رہی تھی کہ سمندری طوفان کی پانچ میٹر بلند لہروں کی لپیٹ میں آ کر غرق ہو گئی۔