دیکھنا ہوگا،فیصلہ جج نے لکھا یا جنرل نے۔ کیپٹن صفدر

Jul 06, 2018 | 15:46

رہنما مسلم لیگ(ن) کیپٹن صفدر نے کہا ہے کہ دیکھنا یہ ہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس فیصلہ جج نے لکھا ہے یا جنرل نے، قوم انتظار کرے اور دیکھے۔تفصیلات کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس پر ممکنہ فیصلے سے قبل اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن) کے رہنما کیپٹن(ر) صفدر نے کہا کہ قوم انصاف کے جنازہ کی آخری رسومات اپنے اپنے عقائد کے مطابق خود اداکرلیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ فیصلہ جج نے لکھا ہے یا جنرل نے، اس کے لئے قوم انتظار کرے اور دیکھے۔

مزیدخبریں