مریم نواز کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر فیصلے کیخلاف ردعمل آگیا۔
رہنما پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز کا ایون فیلڈ ریفرنس کیس کے فیصلے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر فیصلے کے خلاف ردعمل آگیا۔ مریم نواز نے اپنے پیغام میں کہا کہ 70 سال سے سرگرم نادیدہ قوتوں کے سامنے ڈٹ جانے کی یہ سزا بہت چھوٹی ہے۔ آج ظلم کے خلاف لڑنے کا حوصلہ اور بلند ہوگیا۔
شاباش نواز شریف ! آپ ڈرے نہیں ، آپ جھکے نہیں، نواز شریف نے ذاتی زندگی پر پاکستان کو ترجیح دی، عوام نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں،فتح نواز شریف کی ہوگی، مریم نواز