احتساب عدالت کا ایون فیلڈ ریفرنس فیصلہ،،مریم نوازکومجموعی طورپرآٹھ سال کی سزا ، مریم نوازکوبتیس کروڑجرمانہ اورایون فیلڈ اپارٹمنٹس ضبط کرنے کا بھی حکم دیا
اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیرنے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سنا دیا،مریم نوازکوسات سال قید بامشقت اوربیس لاکھ پاؤنڈ جرمانہ ،نیب پراسیکیوٹرکے مطابق مریم نوازکوجھوٹی دستاویزجمع کرانے پربھی ایک سال قید کی سزا سنائی گئی،،،سردارمظفرعباسی کا کہنا تھا کہ نیب آرڈیننس میں سزا کے خلاف دس روزکے اندراپیل دائرکی جاسکتی ہے،،نیب پراسیکیوٹرنے بتایا کہ حسن اورحسین نوازعدالت میں پیش نہیں ہوئے،ان سے متعلق سزا نہیں سنائی گئی،،خیال رہے کہ احتساب عدالت کے جج نوماہ بیس دن تک ریفرنس کی سماعت کی اورتین جولائی کوفیصلہ محفوظ کیا،،اس دوران مجموعی طورپراٹھارہ گواہان کے بیانات قلمبند کیے گئے،،جن میں پاناما جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا بھی شامل تھے،،عدالتی فیصلے کے بعد مریم نوازاورکپٹن ریٹائرڈ صفدردس سال کے لیے نااہل ہوگئے ہیں،،مریم نوازلاہورکے حلقہ این اے ایک سوستائیس اورپی پی ایک سوسینتیس جبکہ سے الیکشن لڑنے کے اہل نہیں رہے