ایون فلیڈ ریفرنس کیس میں احتساب عدالت کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف کے کارکنوں کا جشن, پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے بھنگڑے ڈالے گئے اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں
احتساب عدالت کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس کیس کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف کے کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنوں نے خوشی کا اظہار بھنگڑے ڈال کر اور مٹھائیاں تقسیم کرکے کیا،احتساب عدالت کے فیصلے کے بعدلاہور اور گوجرانوالہ میں تحریک انصاف کے کھلاڑٰوں نے بھرپور جشن منایا اور مٹھائیاں تقسیم کی ،، لاہور میں چیئرمین سیکرٹریٹ میں خواتین کارکنان ایک دوسرے کو مٹھائیاں کھلاتی رہیں،،ملتان میں سابق ایم این اے ملک عامر ڈوگر کی رہائش گاہ پر مٹھائی تقسیم کی گئی ،، انصاف لائرز فورم نے کچہری میں مٹھائی تقسیم کی، سیالکوٹ میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے احتساب عدالت کے فیصلے پر جشن منایا، مٹھائیاں تقسیم کیں اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے،تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ کرپشن کے خلاف بڑے فیصلے پر پاکستانی قوم کو مبارک بعد پیش کرتے ہیں حق کی فتح ہوئی ہے