تین باروزیراعظم رہنے والے شخص کوبد عنوانی پرسزاہوئی ہے،لوٹی ہوئی دولت ان کےگلے پڑ گئی, نواز شریف اللہ اور توہین رسالت کی پکڑ میں آئے ہیں, شیخ رشید
ایون فیلڈ ریفرنس کے فیصلے کے بعد لال حویلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ شریف فیملی منی ٹریل دینے میں مکمل ناکام ہوئی ہے،، نواز شریف اللہ اور توہین رسالت کی پکڑ میں آئے ہیں ،، یہ ایک تاریخی دن ہے کیونکہ تین بار وزیراعظم رہنے والے شخص کو بدعنوانی پر سزا ہوئی ہے ۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ بدعنوانی کیس میں بڑے آدمی کو سزا ہونے کی یہ پہلی مثال ہے،نواز شریف نے ہائیڈ پارک ون سمیت بہت سی جائیدادیں لندن میں فروخت کر دی ہیں ،، وہ تو ایون فیلڈ کو بھی فروخت کر رہے تھے انہیں گاہک نہیں ملا،لوٹی ہوئی دولت ان کے گلے پڑ گئی ہے , شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ابھی شہباز شریف اور شاہد خاقان عباسی کے کیسز بھی باقی ہیں، شہباز شریف اور خاقان وکٹ کے دونوں جانب کھیل رہے ہیں یہ دونوں رات کو پاوں پکڑتے اور دن کو گلے پڑتے ہیں