نواز شریف کے فیصلے سے ملک میں کوئی سیاسی بھونچال نہیں آئے گا، شہباز شریف کا بیانیہ نواز شریف سے مختلف ہے, لیاقت بلوچ
لاہور کے حلقہ این اے ایک سو تیس میں کارکنوں سے میٹینگ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے متحدہ مجلس عمل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے فیصلے سے ملک میں کوئی سیاسی بھونچال نہیں آئے گا ،،، شہباز شریف مسلم لیگ کے صدر ہیں جن کا بیانیہ نواز شریف سے مختلف ہے ،،، لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ سرپم کورٹ پانامالیکس میں شامل 436 افراد کا بھی احتساب کرے ،،، انہوں نے کہا کہ ،، ملک میں کرپشن ، مہنگائی اور لاقانونیت کا بازار سرگرم ہے جس کو ایمان دار اور صالح قیادت ہی حل کر سکتی ہے ،،،ملک میں دو جماعتی نظام کو ایک بار پھر مسلط کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ متحدہ مجلس عمل سیکولر لابی کو شکست دے گی اور نئی قیادت سامنے لائے گی۔