وائٹ ہاوس کے سامنے امریکی پرچم نذر آتش‘3 افراد گرفتار
امریکا میں احتجاجی مظاہرین نے امریکا کے یوم آزادی کی مناسبت سے صدر ٹرمپ کی تقریر سے قبل وائٹ ہاوس کے سامنے امریکی پرچم نذر آتش کر دیا ۔خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے یوم آزادی کی مناسبت سے امریکی صدر ٹرمپ کی تقریر سے قبل ان کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔اس رپورٹ کے مطابق بعض مخالفین نے امریکی پرچم کو نذر آتش کرتے ہوئے امریکا کبھی بڑا نہیں رہا جیسے نعرے بھی لگائے،بعض مخالفین نے امریکی صدر ٹرمپ اور ان کی جنگ پسندانہ پالیسیوں کےخلاف بھی نعرے بازی کی جس کے بعد امریکی پولیس نے کم از کم تین افراد کو گرفتار کر لیا۔ٹرمپ کی پالیسیوں کے مخالفین نے امریکا کے یوم آزادی کے موقع پر بچے کی شکل میں ٹرمپ کی تصویر سے بنے غبارے کو بھی ہوا میں چھوڑا۔