پی این ایس اصلت کاسعودی عرب کی بندرگاہ جدہ کادورہ
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق یہ دورہ دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین تعلقات کے فروغ کا باعث بنے گا۔ پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس اصلت نے سعودی عرب کی بندرگاہ جدّہ کا دورہ کیا جہاں رائل سعودی نیول فورسز کے نمائندگان نے اس کا پر تپاک استقبال کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق یہ دورہ دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین تعلقات کے فروغ کا باعث بنے گا۔ جدّہ کی بندرگاہ آمد پر رائل سعودی نیول فورسز کے نمائندگان نے پاک بحریہ کے جہاز کا پر تپاک استقبال کیا، کمانڈنگ آفیسر پی این ایس اصلت نے رائل سعودی نیول فورسز کے ویسٹرن فلیٹ کمانڈر اور دیگر آفیسرز سے ملاقاتیں کیں۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ان ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور بشمول دونوں ممالک کے مابین بحری اشتراک پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ دورے کے دوران آفیسرز اور جوانوں کے لیے مشترکہ تربیتی سرگرمیوں کا انعقاد بھی کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق دورے کے اختتام پر پی این ایس اصلت نے بحیرۂ عرب میں ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول کا دوبارہ آغاز کر دیا ہے۔