مغربی اور مشرقی جاپان میں شدید بارش کی پیش گوئی
جاپانی محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر مغربی اور مشرقی علاقوں میں شدید بارش کی پیش گوئی کرد ی اور لوگوں کو ہدایت کردی گئی کہ ممکنہ طور پر مٹی کے تودے گرنے اور سیلابوں سے چوکنا رہیں۔موسمیات کے حکام نے کہا کہ گرم مرطوب ہوا شدید گرج چمک والی گھٹائوں کے ایک ارتکاز کی جانب جا رہی ہے جس سے فضا کی حالت غیر مستحکم ہو رہی ہے اور جنوب مغربی جاپان کے کیوشو علاقے کے جنوبی حصے میں بارش والی گھٹائیں بن رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کماموتو میں بجلی کی گرج چمک کے ساتھ 200ملی میٹر تک اور توکائی میں 150ملی میٹر تک بارش ہونے کاامکان ہے جبکہ توکائی علاقے میں 300تا 450ملی میٹر، جنوبی کیوشو میں 300تا 400ملی میٹر اور شمالی کیوشو اور شِکوکو علاقے میں 200تا 400ملی میٹر بارش کی پیشگوئی کی گئی ۔