پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان،153 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران 153 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس کا آغٓاز 35 ہزار 51 پوائنٹس پر ہوا تھا اور ابتدا میں ہی 101 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور انڈیکس 35 ہزار 152 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا نظر آیا۔ کاروبار کے دوران 49 پوائنٹس کی کمی بھی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس 35 ہزار 2 پوائنٹس تک گر گیا تھا تاہم جلد ہی اسٹاک مارکیٹ مثبت زون میں ٹریڈ کرنے لگا۔ دوپہر 12 بجے انڈیکس 187 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 35 ہزار 238 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔ کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 117,513,244 حصص کا لین دین ہوا جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 4,633,468,855 بنتی ہے۔