لنڈی کوتل:دریائے کابل میں نہاتے ہوئے 2 افراد ڈوب گئے
لنڈی کوتل کے علاقے کم شلمان میں 2 افراد دریائے کابل میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق گزشتہ روز لنڈی کوتل کے علاقے کم شلمان میں 5 دوست دریائے کابل میں نہارہے تھے کہ اس دوران 2 نوجوان دریا میں ڈوب گئے۔ دریا کنارے کھڑے ان کے ایک ساتھی نے اس دوران وڈیو بنائی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دیگر افراد اپنے ساتھیوں کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں تاہم تمام کوششیں کارآمد ثابت نہ ہوئیں۔ امدادی ٹیم نے ڈوبنے والوں کی تلاش کی لیکن شام ہونے کے باعث امدادی کارروائی روک دی گئیں۔