عمران خان کی ڈبلیو ایچ او سے ٹریول گائیڈلائنز بنانے کی درخواست

: وزیراعظم عمران خان نے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن سے ٹریول گائیڈلائنز بنانے کی درخواست کر دی۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے ڈائریکٹر جنرل ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن ڈاکٹر ٹیڈروس سے رابطہ کیا ہے ، جس دوران ڈی جی ڈبلیو ایچ او نے کورونا پر قابو پانے کیلئے پاکستان کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کی تعریف کی ۔اس موقع پر وزیراعظم نے ڈبلیو ایچ او سے ٹریول گائیڈ لائنز بنانے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ کم آمدن والے ممالک کے شہریوں کو تمام ممالک میں جانے کی اجازت دی جائے،گلوبل ٹریولنگ میں کسی کیساتھ امتیازی سلوک نہیں ہونا چاہیے۔